منگل 10 فروری 2026 - 16:17
بغداد؛ علامہ شفقت شیرازی کی انٹرنیشنل عاشوراء فورم کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

حوزہ/ نبی اعظم حضرت محمد مصطفیٰ صلی الله علیہ وآلہ وسلّم کی ولادتِ باسعادت کے 1500 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے انٹرنیشنل عاشوراء فورم کے زیرِ اہتمام عراق کے دارالحکومت بغداد کے موفنپیک ہوٹل میں ایک عظیم الشان بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "الإمام الحسين (ع) امتداد لِنَبی العدل والرحمة (ص)"منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نبی اعظم حضرت محمد مصطفیٰ صلی الله علیہ وآلہ وسلّم کی ولادتِ باسعادت کے 1500 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے انٹرنیشنل عاشوراء فورم کے زیرِ اہتمام عراق کے دارالحکومت بغداد کے موفنپیک ہوٹل میں ایک عظیم الشان بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "الإمام الحسين (ع) امتداد لِنَبی العدل والرحمة (ص)"منعقد ہوئی۔

واضح رہے یہ کانفرنس 18 شعبان 1447ھ بمطابق 7 فروری 2026ء کو منعقد کی گئی۔

بغداد؛ علامہ شفقت شیرازی کی انٹرنیشنل عاشوراء فورم کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے امورِ خارجہ کے سربراہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے انٹرنیشنل مؤسسة عاشوراء کے سربراہ آیت اللہ شیخ محمد حسن اختری کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کانفرنس کے ذیلی علمی اجلاس میں مدرسة عاشوراء والحوار بين الأديان کے عنوان سے اپنا علمی و تحقیقی مقالہ پیش کیا، جس کا موضوع تھا:"مفاهيم مشتركة للقيم الأخلاقية والسياسية — قراءة مقارنة ونقد استشراقي لمدلول الحسين ونهضة كربلاء"

جس میں امام حسینؑ اور نہضتِ کربلا کے اخلاقی، سیاسی اور بین المذاہب پہلوؤں کا تقابلی و تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا۔

بغداد؛ علامہ شفقت شیرازی کی انٹرنیشنل عاشوراء فورم کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کے ہمراہ وفد میں بین الاقوامی ادارہ الباقر کے زیر اہتمام نجف اشرف میں قائم مدرسہ امام باقرؑ کے مدیر حجت الاسلام ڈاکٹر محمد حسن تقی اور مدرسہ کے امورِ طلاب کے مسئول حجت الاسلام محمد ثقلین خان بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس عراق کے وزیراعظم جناب انجینئر محمد شیاع السودانی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس میں ایران، عراق سمیت 15 سے زائد اسلامی ممالک کی ممتاز مذہبی، علمی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

بغداد؛ علامہ شفقت شیرازی کی انٹرنیشنل عاشوراء فورم کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

کانفرنس سے عراق کے وزیراعظم نے افتتاحی خطاب کیا، جبکہ انٹرنیشنل مؤسسة عاشوراء کے سربراہ آیت اللہ شیخ محمد حسن اختری، عراق میں ایران کے سفیر اور عراق کے سابق وزیراعظم و نائب صدر نوری المالکی سمیت مختلف اسلامی ممالک کے نمائندہ شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس میں سیرتِ نبوی اور نہضتِ حسینیؑ کو عصرِ حاضر کے فکری، اخلاقی اور عالمی تناظر میں اجاگر کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی، عدل، رحمت اور انسانی اقدار کے فروغ پر زور دیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha